سوسائٹی
پاکستان: سڑک کے کنارے بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی کے قریب سڑک کے کنارے بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی کے قریب سڑک کے کنارے بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔
دنيا نيوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی کے قریب سڑک کے کنارے بم دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس وین گزر رہی تھی، شہید اہلکار کانسٹیبل ریاض اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، خیال رہے کہ یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب پولیس اہلکار پولیو کی ڈیوٹی پر جا رہے تھے، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
aXA6IDE4LjExNi4zNi4xOTIg ejasoft island