پاکستان : مزدوروں اور محنت کشوں کی مدد کے لئے 200 ارب روپے مختص
کورونا وائرس کے پیش نظر مزدوروں اور محنت کشوں کی مدد کے لئے 200 ارب روپے مختص کیے ہیں، 200 ارب روپے کی رقم وفاقی حکومت دے گی اور صوبے بھی اس میں حصہ لیں گے۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر مزدوروں اور محنت کشوں کی مدد کے لئے 200 ارب روپے مختص کیے ہیں، 200 ارب روپے کی رقم وفاقی حکومت دے گی اور صوبے بھی اس میں حصہ لیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر برآمدات کے شعبے کے لئے 100 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ دیں گے، وزیر اعظم نے مجموعی سوا کھرب روپے کا ریلیف پیکیج منظور کیا ہے اور زراعت اور ایس ایم ای کے لئے 100 ارب روپے مختص کئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کھاد کی قیمت کم کرکے دیگر سبسڈائز اشیا دیں گے، ایس ایم کے لئے سود اور اصل زر کی ادائیگی کے لئے وقت دیں گے، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو مالی امداد دی جائیں گی ، اسی طرح یوٹیلٹی اسٹورز سے دال، چاول، آٹا گھی، چینی سستا دینے کے لئے 50 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
حفیظ شیخ نے یہ بھی کہا ہے کہ این ڈی ایم اے آلات اور ویکسین کی خریداری کے لئے 25 ارب روپے رکھے گئے ہیں، کورونا کے باعث اخراجات ہوں گے لیکن آئی ایم ایف کمٹمنٹ متاثر نہیں ہوگا، ہماری معیشت مستحکم ہورہی تھی اور برآمدات میں اضافہ ہورہا تھا۔ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب ڈالر سے کم ہوکر 3 ارب ڈالر رہ گیا ہے، جاری کھاتوں کے خسارے میں نمایاں کمی آئی ہے۔
انہوں نے اس طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے اقتصادی سرگرمیاں بھی متاثر ہوں گی، لوگوں کی آمدنی میں کمی ہوگی تو ٹیکسز کم ہوں گے، وفاق اور صوبے اس معاملے میں مل کر چل رہے ہیں۔
aXA6IDE4LjE5MS4yMjguODgg ejasoft island