کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کا کینیڈا کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز
پاکستان نے کبڈی ورلڈ کپ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے کینیڈا کو پہلے میچ میں باآسانی شکست دے کر قیمتی پوائنٹس حاصل کر لئے ہیں۔
پاکستان نے کبڈی ورلڈ کپ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے کینیڈا کو پہلے میچ میں باآسانی شکست دے کر قیمتی پوائنٹس حاصل کر لئے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کھیلا گیا ہے جس میں پاکستان نے حریف کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 24-64 کے اسکور سے فتح حاصل کی ہے۔
9 سے 16فروری تک منعقد ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان سمیت ہندوستان، جرمنی، کینیڈا، ایران، آزربائجان، کینیا، انگلینڈ، آسٹریلیا اور سیرالیونے کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
خیال رہے کہ اس کبڈی ورلڈ کپ میں ہندوستان سمیت 10 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے افتتاحی تقریب میں تمام ٹیموں سے قواعد و ضوابط کی پابندی کا حلف لیا ہے۔