پاکستان: صبا قمر نے اپنے نئے یوٹیوب چینل پر پہلی ویڈیو کی اپلوڈ

اداکارہ صبا قمر نے بھی یوٹیوب چینل کا آغاز کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ قرنطینہ میں رہنا کسی کے لئے بھی آسان نہیں ہے۔
اداکارہ صبا قمر نے بھی یوٹیوب چینل کا آغاز کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ قرنطینہ میں رہنا کسی کے لئے بھی آسان نہیں ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے باعث اپنے گھروں پر قرنطینہ کرنے والے فنکاروں نے سوشل میڈیا کو اپنے مداحوں کو خوش کرنے کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ اداکارہ صبا قمر نے بھی اپنے یو ٹیوب چینل کا آغاز کر دیا ہے اور آئسو لیشن گڈ بائے صبا قمر کے نام سے اپنی پہلی ویڈیو اپ لوڈ کردی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ قرنطینہ میں رہنا کسی کے لئے بھی آسان نہیں ہے۔ انہوں کا مزید کہنا تھا کہ پہلی ویڈیو کو پہلی قسط سمجھا جائے، اس موضوع پر مزید ویڈیوز ابھی اپ لوڈ کروں گی۔ واضح رہے کہ اقرا عزیز، فیصل قریشی، عائشہ عمر اور دیگر فنکار پہلے ہی یوٹیوب چینلز چلا رہے ہیں۔