پاکستان: چین سے واپسی پر صدر، وزیر خارجہ اور وزیر پلاننگ کورونا سے محفوظ
پاکستان کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کورونا وائرس کے ٹیسٹ میں محفوظ پائے گئے ہیں۔
پاکستان کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کورونا وائرس کے ٹیسٹ میں محفوظ پائے گئے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی 2 روزہ دورے پر چین پہنچے تھے اور اس وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
صدر مملکت نے چینی ہم منصب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں ہیں جبکہ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب چین کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ہوا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق چین کے دورے کے دوران صدر مملکت اور پورے وفد کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ وفد کے دیگر اراکان کے بھی ٹیسٹ کلیئر قرار دئے گئے ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق چین نے باضابطہ طور پر وزارت خارجہ پاکستان کو اس سلسلہ میں آگاہ بھی کر دیا ہے۔
aXA6IDE4LjE4OS4xODAuNzYg ejasoft island