پاکستان: ثروت گیلانی نے بچوں کو کارڈ بورڈ سے مسجد بنانا سکھایا

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ثروت گیلانی نے بچوں کو کارڈ بورڈ سے مسجد بنانا سکھا دیا ہے۔
پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ثروت گیلانی نے بچوں کو کارڈ بورڈ سے مسجد بنانا سکھا دیا ہے۔
کورونا وائرس کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں لوگ سوشل میڈیا اور دیگر آن لائن پلیٹ فارم کا استعمال کرکے وقت ضائع کر رہے ہیں تو وہیں اداکارہ ثروت گیلانی اس پلیٹ فارم کے ذریعے گھروں میں موجود بچوں کو نئی نئی چیزیں بنانا سکھا رہی ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق ثروت گیلانی ان دنوں اپنے انسٹاگرام پلیٹ فارم کا مثبت استعمال کرتے ہوئے گھروں میں موجود بچوں کے لئے نئی نئی آرٹ کی سرگرمیوں سے متعلق ویڈیوز اپ لوڈ کر رہی ہیں اور لوگوں کی جانب سے انہیں بے حد سراہا بھی جا رہا ہے۔
رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، لہذا اس مہینے کی مناسبت سے ثروت گیلانی آرٹ ورک کا سہارا لیتے ہوئے بچوں کو اسلام سے متعلق تعلیم بھی دے رہی ہیں۔
اسی ضمن میں اداکارہ نے حال ہی میں کارڈ بورڈ سے بچوں کے لئے ایک مسجد بنائی ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور لوگ ان کے اس آرٹ ورک کو اپنے اپنے گھروں میں بنا رہے ہیں۔