پاکستان: اسٹیٹ بینک کی طرف سے تاجروں کو 20 کروڑ روپے تک قرض دینے کا اعلان

اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ کاروباروں کو بحال کرنے کے لئے شرح منافع محض 3 فیصد، 20 کروڑ تک کا قرض مل سکے گا۔ خیال رہے کہ لاک ڈاؤن سے معاشی ترقی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق رضا باقر کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے کورونا سے شدید متاثر ہونے والے کاروبار کو بہتر بنانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ چھوٹے کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو بغیر کسی ضمانت کے 50 لاکھ روپے تک کا قرض مل سکے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسی کمپنیز جو نان فائلرز نہیں ہیں اور باقاعدگی سے گوشوارے جمع کراتی اور کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے ملازمین کو نکالنا چاہتی ہیں اور وہ ایسا نہ کریں تو انہیں 20 کروڑ روپے تک کا قرضہ فراہم کیا جاسکتا ہے اور اس کا شرح منافع جو 4 فیصد تھا اب محض 3 فیصد پر دیا جائے گا۔
aXA6IDQ0LjIwMC4xMTcuMTY2IA== ejasoft island