پاکستان: سائنسدانوں، انجینئروں، این سی اے اور ایس پی ڈی کے ملازمین نے ریلیف فنڈز میں حصہ ڈالنے کا کیا اعلان
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی تعداد کے بعد حکومت کی طرف سے قائم کئے گئے ریلیف فنڈز میں سائنسدانوں، انجینئروں، این سی اے اور ایس پی ڈی کے ملازمین نے ریلیف فنڈز میں حصہ ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔

نوائے وقت نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پے سکیل 1 سے 7 تک ایک دن اور پے سکیل 8 سے 10 تک 2 دن کی تنخواہ فنڈ میں دیں گے جبکہ پے سکیل 11 سے 14 تک کے ملازمین اپنی 3 دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کورونا ریلیف فنڈز میں 1 ماہ کی تنخواہ دی ہے۔
اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ماہ کی تنخواہ دی تھی۔
بریگیڈئیرز سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے تک افسران نے اپنی 3 دن کی تنخواہیں کورونا ریلیف فنڈ میں دی ہیں، کرنل کے عہدے تک افسران نے 2 دن کی تنخواہ اور سپاہیوں سے لے کر جے سی اوز نے اپنی ایک دن کی تنخواہ اس وبا سے نمٹنے کے لئے دی ہے۔
aXA6IDMuMTM3LjE3OC4xMzMg ejasoft island