پاکستان: سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان اور مہمند میں کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے ہندوستانی کمپنیوں کی تیار شدہ ادویات اور انتہاء پسندی سے متعلق مواد، بارودی سرنگیں اور نائٹ ویژن آلات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور مہمند میں کارروائی کے دوران 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
نوائے وقت کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔ کارروائی کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی شمالی وزیرستان کے عدل خیل گاؤں میں کی گئی جہاں علاقے سے فرار ہوتے ہوئے 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گروں کے قبضے سے اسلحہ اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ادھر مہمند میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے ہیں جن کے قبصے سے ہندوستانی ادویات، لٹریچر اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے ہندوستانی کمپنیوں کی تیار شدہ ادویات اور انتہاء پسندی سے متعلق مواد، بارودی سرنگیں اور نائٹ ویژن آلات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
aXA6IDE4LjIyMi4yMi4yNDQg ejasoft island