پاکستان: امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کےلئے پروازوں کی اجازت طلب

پاکستان نے امریکہ سے کورونا وائرس جیسی عالمی وبا کے باعث وہاں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کی خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت مانگ لی ہے۔
پاکستان نے امریکہ سے کورونا وائرس جیسی عالمی وبا کے باعث وہاں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کی خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت مانگ لی ہے۔
ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارتخانے کو خصوصی پروازوں کی اجازت لینے کے لیے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈان نيوز کے مطابق پروازوں کے نمبرز اور دیگر طریقہ کار کی تفصیلات بعد میں طے کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب چیف آپریٹنگ آفیسر(سی ای او) پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کو امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت کے لیے خط لکھا۔
سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ان چند ایئرلائنز میں شامل ہے جو دہائیوں سے دونوں ممالک کو خدمات فراہم کررہی ہے، تاہم گزشتہ چند برسوں سے پی آئی اے نے امریکہ کے لیے اپنی باقاعدہ پروازیں روک دی تھیں۔
لیکن پاکستانی حکام معمول کی پروازوں کی بحالی کے لیے اپنے امریکی ہم منصبوں سے رابطے میں تھے اور اب بھی نیویارک میں عملہ موجود ہے۔