پاکستان: دار الحکومت اسلام آباد میں 33 مصدقہ متاثرین سامنے آنے کے بعد سیکٹر آئی 10 کے متعدد علاقے سیل

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سیکٹر آئی 10 میں کورونا کے 33 نئے مصدقہ متاثرین سامنے آنے کے بعد سیکٹر I-10/1 اور سیکٹر I-10/4 کے چند علاقوں کو سیل کر دیا ہے۔
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سیکٹر آئی 10 میں کورونا کے 33 نئے مصدقہ متاثرین سامنے آنے کے بعد سیکٹر I-10/1 اور سیکٹر I-10/4 کے چند علاقوں کو سیل کر دیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں جاری لاک ڈاؤن آئندہ ایک ہفتے تک برقرار رہ سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا ہے کہ گذشتہ 15 روز سے متاثرہ علاقے میں مناسب سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور دیگر حفاظتی تدابیر کے حوالے سے خلاف ورزی کی بہت زیادہ شکایات موصول ہو رہی تھیں۔
حمزہ شفقات کے مطابق اب تک متاثرہ علاقوں میں 100 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 37 افراد کے نتائج منفی بھی آئے ہیں، تاہم اب بھی یہاں 40 سے زائد مشتبہ مریض موجود ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ اس علاقے میں گھر گھر جا کر ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری رہے گا