پاکستان: شبلی فراز اور عاصم باجوہ پر حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلقات بہتر بنانے پر زور
آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) اور کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے شبلی فراز کے بطور وزیر اطلاعات اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے بطور معاون خصوصی برائے اطلاعات تقرری کا خیر مقدم کیا ہے
آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) اور کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے شبلی فراز کے بطور وزیر اطلاعات اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے بطور معاون خصوصی برائے اطلاعات تقرری کا خیر مقدم کیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ایک بیان میں اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون اور سیکریٹری جنرل سرمد علی نے سینیٹر فراز اور جنرل (ر) عاصم باجوہ کو مبارک باد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وفاقی حکومت کی نئی میڈیا ٹیم اخباری صنعت کو درپیش مسائل کو حل اور مرکزی میڈیا کے ساتھ تعلقات کی بہتری کی کوشش کرے گی۔
اے پی این ایس کے عہدیداروں کی جانب سے یہ نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت اور نجی شعبے دونوں کی جانب سے اشتہارات میں بڑی کمی اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث اخباری صنعت کو بڑی مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
aXA6IDE4LjE5MS4yMS44NiA= ejasoft island