سیاست
پاکستان: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا
نوائے وقت کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے تصدیقی بیان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا ہے کہ ان کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
نوائے وقت کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے تصدیقی بیان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا ہے کہ ان کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اللہ کریم کی مدد سے میں ان شاءاللہ اس کے خلاف جنگ لڑوں گا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیں زندگی میں ہر طرح کے مشکل حالات سے لڑنا سکھایا ہے، اور مجھے اس بات کا یقین ہے کہ ہمیں جس کام کے لئے تیار کیا گیا ہے، یہ اس کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے۔
aXA6IDMuMjEuOTcuNjEg ejasoft island