پاكستان : اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں اسمارٹ لاک ڈاؤن
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے ٹویٹر پر پیغام میں بتایا کہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اب سیکٹر آئی ٹین ون میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت صرف تین گلیاں ہی سیل ہیں باقی پورے سیکٹر میں لوگوں کی آمد و رفت بحال کردی گئی ہے۔
اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں ستاون مشتبہ افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر سیل کئے جانے والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے ٹویٹر پر پیغام میں بتایا کہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اب سیکٹر آئی ٹین ون میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت صرف تین گلیاں ہی سیل ہیں باقی پورے سیکٹر میں لوگوں کی آمد و رفت بحال کردی گئی ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ نے سیکٹرز آئی-10/ ون اور 4 کو کورونا کیسز سامنے آنے پر سیل کر دیا تھا، جبکہ عوام کے تحفظ کے لیے اسلام آباد پولیس اور رینجرز کو بھی مذکورہ علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔
سیکٹر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کردیا تھا بلا تصدیق کسی کو گزرنے کی اجازت نہیں تھی۔
حکام کے مطابق بھارہ کہو، ترلائی اور آئی-10 اسلام آباد میں کووڈ 19 کے سب سے زیادہ متاثر علاقے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے لوگوں کو رمضان میں وائرس کے تیزی سے پھیلنے سے متعلق خبردار کیا جارہا ہے اور اس بارے میں وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔