پاکستان: اسٹیٹ بینک کا کاروباری طبقے کے لیے مراعات کا اعلان
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کاروباری طبقے کے لیے اسٹیٹ بینک کی جانب سے مراعات کا اعلان کیا گیا ہے جس کا مقصد ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کے دوران عوام کا تحفظ کرنا ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کاروباری طبقے کے لیے اسٹیٹ بینک کی جانب سے مراعات کا اعلان کیا گیا ہے جس کا مقصد ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کے دوران عوام کا تحفظ کرنا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کاروباری طبقے کے لیے اسٹیٹ بینک نے مراعات کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اعلان کا مقصد ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کے دوران عوام کا تحفظ کرنا ہے، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام جاری ہے،کاروباری طبقے کو بھی مراعات دے رہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کا اقدام معیشت کو رواں رکھنے میں مدد دےگا،اسٹیٹ بینک کا اقدام بڑے پیمانے پر بیروزگاری سے بچنےمیں بھی مددگار ہوگا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ زرعی شعبے اور تعمیراتی سیکٹر کھول رہے ہیں۔
aXA6IDE4LjIxNy42MC4zNSA= ejasoft island