پاکستان: اسٹیٹ بینک نے نوجوانوں اور بچوں کے لئے دلچسپ گیم کیا متعارف
” پوم پاک، لرن ٹوارن” نامی گیم کو اسٹیٹ بینک نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے اشتراک سے متعارف کر وایا ہے جس کا مقصد نوجوانوں اور بچوں میں مالیاتی خواندگی سے متعلق معلومات بڑھانا ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں تعطیلات گزارنے والے افراد کے لئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دلچسپ گیم متعارف کرایا ہے۔
بول نیوز کے مطابق ” پوم پاک، لرن ٹوارن” نامی گیم کو اسٹیٹ بینک نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے اشتراک سے متعارف کر وایا ہے جس کا مقصد نوجوانوں اور بچوں میں مالیاتی خواندگی سے متعلق معلومات بڑھانا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اس گیم کے ذریعے ملک میں نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام فاریوتھ کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے بچوں اور نوجوانوں میں اپنی رقم کو سنبھالنے کی مہارت بہتر ہوگی اور مالی امور کی تفہیم بڑھے گی۔
یہ گیم عمر کے تین گروپوں کے یعنی 9 تا 12 سال کے بچے، 13سے 17سال کے نوعمر لڑکے لڑکیاں اور 18 تا 29 سال کے نوجوان اپنے ڈیسک ٹاپ براؤزر یا موبائل فون کی ایک مخصوص ایپلی کیشن کے ذریعے کھیل سکتے ہیں۔