كاروبار
پاکستان: اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان
جمعرات کو جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 29505 پر تھا اور ابتدائی 30 منٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی جس سے انڈیکس میں 100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے چوتھے روز تیزی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق جمعرات کو جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 29505 پر تھا اور ابتدائی 30 منٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی جس سے انڈیکس میں 100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری وقت کے ابتدائی گھنٹوں میں کچھ دیر کے لئے مندی بھی دیکھی گئی جس سے انڈیکس میں مجوعی طور پر 65 پوائنٹس کی کمی کے باعث انڈیکس 29460 پر آگیا تھا جو اب تک کی کم ترین سطح رہی ہے۔