پاکستان: سید جبران اداکارہ صبا قمر کے ساتھ فلم میں کام کرنے کو تیار
مداحوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اداکار سید جبران معروف اداکارہ صبا قمر کے ساتھ کام کرکے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں اور جلد ہی مداح اپنے دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ رومانس کرتے دیکھیں گے۔
مداحوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اداکار سید جبران معروف اداکارہ صبا قمر کے ساتھ کام کرکے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں اور جلد ہی مداح اپنے دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ رومانس کرتے دیکھیں گے۔
ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے سید جبران نے تصدیق کی ہے کہ وہ جلد ہی صبا قمر کے ساتھ آنے والی فلم میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
اپنی پہلی فلم کے حوالے سے سید جبران نے بتایا ہے کہ وہ اور صبا قمر فلم کے تین مرکزی کرداروں میں سے دو ہیں جب کہ تیسرے مرکزی کردار کا انتخاب ہونا ابھی باقی ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی محسن علی نے لکھی ہے جب کہ ثاقب خان نے اس کی ہدایات دی ہیں اور فلم کو رواں برس ہی ریلیز کیا جائےگا۔
aXA6IDMuMjM4LjYyLjEyNCA= ejasoft island