پاکستان: کراچی میں آج درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، جنوبی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 23 اپریل جمعرات کے روز موسم گرم اور خشک رہے گا۔
سماء نيوز کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، جنوبی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
کراچی محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق جمعرات کے روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں جنوب مغرب سے ہوائیں 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ صبح کے اوقات میں کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج موسم ابر آلود رہے گا۔ جہاں صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ بارش کے باعث شہر اور ملحقہ علاقوں میں صبح کے اوقات میں موسم میں ہلکی خنکی پائی گئی ہے۔
aXA6IDMuMTQwLjE4NS4xNDcg ejasoft island