پاکستان: وہیل شارک کے نمونے سے اس کی عمر کا تعین
سرد جنگ کے دوران کئے گئے ایٹم بم کے تجربوں سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار نے سائنسدانوں کو دنیا کی سب سے بڑی مچھلی کی درست عمر کے تعین میں مدد کی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سرد جنگ کے دوران کئے گئے ایٹم بم کے تجربوں سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار نے سائنسدانوں کو دنیا کی سب سے بڑی مچھلی کی درست عمر کے تعین میں مدد کی ہے۔
میرین سائنس میں جرنل فرنٹیئرز میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق وہیل شارک ناقابل یقین حد تک طویل عرصہ تک زندہ رہ سکتی ہی۔
وہیل شارک سب سے بڑی مچھلی اور دنیا میں سب سے بڑی شارک ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس کی لمبائی 18 میٹر اور اس کا اوسطاً وزن 20 ٹن تک ہوسکتا ہے اور اس کی مخصوص سفید داغ دار رنگت آسانی سے شناخت کے قابل بنا دیتی ہے۔
تاہم تھائی لینڈ اور فلپائن جیسے مقامات پر زیادہ مچھلی پکڑنے کی وجہ سے انواع و اقسام کے آبی حیات کو خطرہ ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ادارہ برائے میرین سائنس کے محققین نے وہیل شارک کی صحیح عمر کا تعین کرنے کا ایک نہایت عمدہ طریقہ نکالا ہے۔
اس ٹیم نے پاکستان اور تائیوان میں وہیل شارک کے دو تاریخی نمونوں سے غیرمعمولی کامیابی حاصل کی ہے۔
آسٹریلیا کے ادارے برائے سمندری سائنس سے تعلق رکھنے والے مصنف ڈاکٹر مارک میکن نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ان جانوروں کی غیرمعمولی لمبی عمر ہو سکتی ہے اور یہ عمر ممکنہ طور پر 100سے 150 سال تک ہوسکتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ آبی حیات کو بہت زیادہ خطرہ ہے کیونکہ شکار میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
aXA6IDMuMTQxLjEwMC4xMjAg ejasoft island