كاروبار
پاکستان: انٹر بینک میں ڈالر 22 پیسے ہوا سستا

انٹر بینک میں ڈالر 22 پیسے سستا ہو گیا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس 33360 کی سطح ہر پہنچ گیا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 22 پیسے سستا ہو گیا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس 33360 کی سطح ہر پہنچ گیا ہے۔
نوائے وقت نیوز کے مطابق عالمی معیشت میں گراوٹ کے باعث ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر 22 پیسے سستا ہو گیا ہے اورانٹر بینک میں ڈالر 160.22 روپیہ سے کم ہوکر 160 روپیہ کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 60 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 33360 کی سطح ہر پہنچ گیا ہے۔