پاکستان: اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں 15 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں 15 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔
جی این این نیوز کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاور ہولڈنگ کمپنی کے لئے چالیس ارب روپے کی ساورن گارنٹی سے متعلق وزارت خزانہ کی سمری پیش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کے لئے مراعاتی پیکج کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
اجلاس میں کپاس کی فصل کی امدادی قیمت سے متعلق سمری پیش کی جائے گی جبکہ اجلاس میں متعدد اداروں کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظوری کے لئے پیش کی جائیں گی، اس کے علاوہ اجلاس میں رواں مالی سال حکومت کی جانب سے خریدی گئی گندم کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور مالی سال 2020-21 کے لئے کپاس کی قیمت کا تعین بھی کیا جائے گا۔