پاکستان: خطہ کسی کشیدگی کا متحمل نہیں اور پاکستان کے معاملے پر ہماری گہری نظر ہے
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطہ کسی کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے، پاکستان کے معاملے پر گہری نظر ہے البتہ طاقت کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے، ہم خطے میں استحکام چاہتے ہیں۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطہ کسی کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے، پاکستان کے معاملے پر گہری نظر ہے البتہ طاقت کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے، ہم خطے میں استحکام چاہتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ امریکہ نئی جنگ نہیں چاہتا ہے اور پاکستان بھی امن کا خواہش مند ہے اسلیے بات چیت سے معاملات حل ہونے چاہئیں، ہماری کوشش ہے کہ خطے میں کشیدگی نہ ہو ، معاملات کی بہتری کیلئے سلامتی کونسل کو کردار ادا کرنا چاہیے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا ہے کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ خطے نے بہت بڑی قیمت ادا کی ہے اور ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ مختلف وزراء خارجہ سے تبادلہ خیال بھی ہوا ہے کیونکہ معاملات کشیدگی اختیار کر رہے ہیں اور ایسے حالات میں بردباری کی ضرورت ہے۔
aXA6IDMuMjM4LjIzMy4xODkg ejasoft island