پاکستان: کورونا سے 26 ہلاکتیں اور کیسز کی مجموعی تعداد 2040 ہوگئی
پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2040 تک جا پہنچی ہے۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2040 تک جا پہنچی ہے۔
منگل کو پاکستان میں کورونا سے تین ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں سے سندھ میں 2 اور خیبرپختونخوا میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق پاکستان میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں میں سے پنجاب میں 9، سندھ 8، خیبرپختونخوا 6، بلوچستان ایک اور گلگت بلتستان میں 2 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
پاکستان میں منگل کو کورونا وائرس کے 252 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے سندھ میں 110، پنجاب میں 57، گلگت میں 36، خیبرپختونخوا میں 32، بلوچستان میں 10 اور اسلام آباد میں 7 کیسز سامنے آئے ہیں۔
پاکستان میں آج اب تک کورونا وائرس کے 7 کیسز سامنے آئے ہیں جو سندھ اور بلوچستان میں رپورٹ ہوئے ہیں۔