پاکستان: کورونا سے مجموعی ہلاکتیں 224 اور کیسز 10513
پاکستان میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ملک میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 224 ہو گئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 10513 تک پہنچ گئی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق 224 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 83 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
اس کے علاوہ سندھ میں 69، پنجاب میں 58، بلوچستان میں 8 جب کہ گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔
آج بروز جمعرات اب تک ملک بھر سے کورونا وائرس کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 4 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں سے اسلام آباد میں 10 کیسز اور پنجاب اور بلوچستان میں 2،2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔