پاکستان: مردان میں تربیتی جہاز گر کر تباہ
تربیتی جہاز گرنے کا یہ واقعہ مردان کے علاقے آصف کلی میں پیش آیا ہے اور اس حادثہ میں زخمی ہونے والے پائلٹ کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تربیتی جہاز گرنے کا یہ واقعہ مردان کے علاقے آصف کلی میں پیش آیا ہے اور اس حادثہ میں زخمی ہونے والے پائلٹ کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق گرنے والا جہاز رسالپور ٹریننگ اکیڈمی کا تربیتی جہاز ہے اور تربیتی جہاز کا پائلٹ معمولی طور پر زخمی ہوا ہے۔ پائلٹ کو ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تربیتی جہاز معمول کے مطابق پرواز پر تھا۔ حادثہ کے دوران پائلٹ جہاز سے باحفاظت اترنے میں کامیاب ہو گیا۔ اس کے علاوہ زمین پر بھی کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اس حادثہ کی وجوہات جاننے کے لئے ایئر ہیڈ کوارٹر نے اعلیٰ سطح کمیٹی کی تشکیل دے دی ہے۔
aXA6IDMuMTcuMTUwLjE2MyA= ejasoft island