پاکستان: پولیس جھڑپ میں ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد ہلاک
خیبرپختونخوا میں پولیس جھڑپ کے دوران تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں پولیس جھڑپ کے دوران تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی نے بگوانی گاؤں میں مکان پر چھاپہ مارا اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے 2دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں جھڑپیں تاحال جاری ہے، بکتربند گاڑی اور مزید نفری روانہ کردی گئی ہیں، مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت وقار اور نوید کے نام سے ہوئی ہے۔
دہشت گردوں سے وائر لیس سیٹ، کلاشنکوف، دستی بم اور بارودی مواد برآمد ہوئی ہیں، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ سے تھا، مارے گئے دہشت گرد پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث تھے۔
aXA6IDUyLjE0LjIyMS4xMTMg ejasoft island