پاکستان: خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے علاج کے لئے پلازما کے استعمال کی اجازت
پاکستان میں خیبر پختونخوا کے محکمۀ صحت نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے اس وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کو پلڈ پلازما کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔
پاکستان میں خیبر پختونخوا کے محکمۀ صحت نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے اس وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کو پلڈ پلازما کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔
ڈان نيوز کے مطابق اس حوالے سے صوبائی سیکریٹری صحت کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور طبی ماہرین کی جانب سے تجویز کردہ صوبائی امیونائزیشن کمیٹی کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ اس حوالے سے قومی بائیوٹکس کمیٹی کو منظوری کے لیے تفصیلی تجاویز پیش کریں۔
رواں سال 28 مارچ کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر شہزاد اکبر خان نے سیکریٹری صحت سے صوبائی امیونائزیشن کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر طاہر شمسی کی تجویز کے مطابق ایک کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی ہے، یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے بھی کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کے بلڈ پلازما نکال کر دیگر کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے استعمال کرنے کی تجویز کو منظور کرلیا ہے۔
جمعے کے روز نیشنل بائیوٹکس کمیٹی نے ایچ ایم سی کی جانب سے امیونائزیشن کے عمل کی منظوری دی ہے تاہم کمیٹی کورونا مریضوں کے پلازما کے ذریعے علاج کے حوالے سے صوبائی حکومت کی باضابطہ منظوری کی منتظر ہے۔
اس حوالے سے خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سیلم خان جھگڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے مریضوں کا صحت یاب ہونے والے مریضوں کے بلڈ پلازما سے علاج پر تجاویز کے لئے ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔