پاکستان: وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ پاکستانی فلم میں ڈیبیو کے لئے تیار
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی اہلیہ شنیرا اکرم جلد ہی پاکستانی فلم میں کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جس کی تصدیق انہوں نے خود کردی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی اہلیہ شنیرا اکرم جلد ہی پاکستانی فلم میں کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جس کی تصدیق انہوں نے خود کردی ہے۔
اے آر وائی کی اطلاعات کے مطابق فیصل قریشی کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم میں فواد خان، میکال ذوالفقار کے ساتھ شنیرا اکرم بھی ڈیبیو کریں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شنیرا اکرم نے اپنی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ پاکستانی فلم میں شوٹنگ کے دوران پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور 12 دن تک سیٹ پر کام کرنے کے دوران میرے ٹخنے میں موچ آئی ہے اور سونے کے لئے وقت ملا ہے اور اردو بولنے میں بہت مشکل پیش آئی ہے۔
یاد رہے کہ فلم منی بیگ گارنٹی کا اسکرپٹ فیصل قریشی نے تحریر کیا ہے اور وہ ہی اس کی ہدایت کاری بھی کررہے ہیں، فلم میں میکال ذوالفقار، فواد خان، گوہر رشید (مانی)، شنیرا اکرم اور وسیم اکرم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔