کھیل
پاکستان: خواتین بیڈمنٹن پلیئرز پہنچیں کینیا انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریز کے ویمنز ڈبلز فائنل میں
پاکستانی نمبر ون ماحور شہزاد اور پلوشہ بشیر کینیا انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریز کے ویمنز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔
پاکستانی نمبر ون ماحور شہزاد اور پلوشہ بشیر کینیا انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریز کے ویمنز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی خواتین بیڈمنٹن پلیئرز کا عالمی سطح پر کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔ پاکستانی نمبر ون ماحور شہزاد اور پلوشہ بشیر دونوں پلیئرز نے فیصلہ کن مقابلے میں حریف پلیئرز کو 21-17 اور 21-14سے شکست دی ہے۔
خیال رہے کہ فائنل میں پاکستانی پلیئرز ماحور شہزاد اور پلوشہ بشیر کا مقابلہ اب عالمی رینکنگ میں 41 پوزیشن پر براجمان مصر کی پلیئرز کے ساتھ ہوگا۔
aXA6IDMuMTQ3LjQyLjE2OCA= ejasoft island