پاکستان: عالمی بینک کا پنجاب حکومت سے کم گندم خریدنے کا مطالبہ

عالمی بینک نے پاکستان کے صوبۂ پنجاب کی حکومت سے دو تہائی کم گندم خریدنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی بینک نے پاکستان کے صوبۂ پنجاب کی حکومت سے دو تہائی کم گندم خریدنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بینک اور پنجاب حکومت کے درمیان گندم خریداری کے ہدف پر مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے جب کہ عالمی بینک نے پنجاب حکومت سے گندم خریداری میں دو تہائی کمی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ صوبائی حکومت پر مالی دباؤ میں کمی لائی جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیڈ لاک کی وجہ سے عالمی بینک کی طرف سے 30 کروڑ ڈالر کے قرضے کے سلسلے میں پیش رفت بھی سست روی کا شکار ہے حالانکہ بینک دو سال پہلے ہی اس کی منظوری دے چکا ہے۔ اس قرضے کے حصول کے لئے بنیادی شرط صوبے میں گندم کے سرکاری ذخائر 60 لاکھ میٹرک ٹن سے کم کر کے 20 لاکھ میٹرک ٹن تک لانا ہے۔
بینک کی رپورٹ کے مطابق فریقین نے اگست سے ستمبر تک وسط مدتی جائزے کے موقع پر اس معاملے پر سیر حاصل بحث پر اتفاق کیا ہے تاکہ ڈیڈ لاک کا خاتمہ ہو سکے۔ عالمی بینک کے پروگرام کی شرط کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت نے اس امر پر اتفاق کیا تھا کہ پنجاب حکومت دسمبر 2021 تک گندم خریداری میں دو تہائی کمی لائے گی۔ تاہم رواں سال 17 اپریل تک گندم کے سرکاری ذخائر 45 لاکھ ٹن تک تھے۔
aXA6IDMuMjM2LjQ2LjE3MiA=
ejasoft island