پاکستان: زبیر موتی والا نے یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی روکنے کا کیا مطالبہ
کونسل آف ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے رہنما اور معروف صنعت کار زبیر موتی والا نے موجودہ صورتحال میں یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی روکنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
کونسل آف ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے رہنما اور معروف صنعت کار زبیر موتی والا نے موجودہ صورتحال میں یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی روکنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
پاکستانی کونسل آف ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے رہنما زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے سبب مقامی فروخت نہیں، ٹیکسٹائل کو زیرو ریٹ ہونا چاہیے۔
جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ہم حکومت کے مشکور ہیں کہ وہ ریفنڈ تیزی سے ادا کر رہی ہے، حکومت ٹیکس ریفنڈ بھی دے رہی ہے اور جمع بھی کر رہی ہے ٹیکس جمع کرکے اسے ریفنڈ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔
زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ ایس آر او 1125کا اطلاق مکمل طریقے سے ہونا چاہیے، ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں ورکرز ویلفیئر فنڈ سے معاونت کی جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کے بلوں کی ادائیگی روک دی جائے۔