پاکستانی اداکارہ: ایک ساتھ مل کر خدا سے معافی مانگیں کیونکہ اللہ ہماری دعا ضرور سنے گا

کورونا وائرس سے پوری دنیا کو نجات دلانے سے متعلق پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک نے دنیا بھر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک ساتھ مل کر خدا سے معافی مانگیں کیونکہ اللہ ہماری فریاد ضرور سنے گا اور ہمیں کرونا کی وبا سے نجات عطا کرے گا۔

اے آر وائی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حمیمہ ملک نے اپیل کی ہے کہ کرونا کی وبا سے نجات حاصل کرنے کے لئے سب ایک ساتھ مل کر دعا کریں اور رب سے معافی طلب کریں۔
اداکارہ نے مزید لکھا ہے کہ ساری دنیا ایک وقت میں ایک ساتھ اپنے خدا سے معافی مانگیں کیونکہ ایک لمحے میں دنیا کے ہر ایک کونے سے ہر ایک انسان ایک ساتھ جب دعا کریں گے تو اللہ رب العزت ضرور سنے گا۔
دوسری جانب عائزہ خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رب کے حضور دعا کی ہے اور لکھا ہے کہ میرے اللہ تو پاکستان اور پوری دنیا پر اپنا رحم فرما۔
عائزہ خان-(ڈیلی اتحاد)
انہوں نے لکھا ہے کہ احتیاط بے شک کرنا ہے پر اپنے اور سب کے لئے دعا بھی کرنا ہے، خود کوشش کریں کہ وضو سے رہیں اور اللہ سے شفا اور معافی مانگتے رہیں، بے شک ہمارا یقین اللہ پر ہے، ان شاء اللہ ہمیں کوئی بھی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی ہے۔