پاکستانی اداکارہ: عورت مرد کے سہارے کے بغیر خود بھی کھڑی ہوسکتی ہے
معروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ عورت مرد کے سہارے کے بغیر خود بھی کھڑی ہوسکتی ہے۔
معروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ عورت مرد کے سہارے کے بغیر خود بھی کھڑی ہوسکتی ہے۔ خیال رہے کہ "میرے پاس تم ہو" کو بہت لوگوں نے پسند کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پروگرام ہر "لمحہ پرجوش" میں گفتگو کرتے ہوئے سونیا حسین نے کہا ہے کہ عفت رحیم میری بہت اچھی دوست ہیں۔ "میرے پاس تم ہو" کو بہت لوگوں نے پسند کیا ہے۔ عائزہ خان نے ڈرامے میں بہت اچھی اداکاری کی ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا ہے کہ کیریکٹر اچھا ہو یا برا؛ وہ کیریکٹر ہی ہوتا ہے، آئٹم سانگ عوام دیکھنا چاہتی ہے، آئٹم سانگ والی فلم کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے، میں نے یہ نہیں کہا ہے کہ " میرے پاس تم ہو " کے ڈرامے میں عورت کے کردار کو برا دکھایا گیا ہے اور عورت مرد کے سہارے کے بغیر خود بھی کھڑی ہوسکتی ہے، مجھے اعتراض صرف یہ تھا کہ ایک مرد کا سہارا پھر دوسرے مرد کا سہارا۔
معروف اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اسکرپٹ دیکھنے کے لئے 2مہینے کا وقت لیتی ہیں اور غور کرتی ہیں، خواتین کے لئے آواز اٹھانے پر نہ جانے کیوں اعتراض ہوتا ہے۔
aXA6IDU0LjIyNC4xMjQuMjE3IA==
ejasoft island