پاکستانی اداکارہ: کامیابی کے لئے سوچنے کے بجائے عمل کرنا پڑتا ہے
پاکستانی معروف اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ زندگی جہد مسلسل کا نام ہے اور کامیابی حاصل کرنے کے لئے صرف سوچنے تک محدود رہنے کے بجائے عملی قدم اٹھانے پڑتے ہیں۔
پاکستانی معروف اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ زندگی جہد مسلسل کا نام ہے اور کامیابی حاصل کرنے کے لئے صرف سوچنے تک محدود رہنے کے بجائے عملی قدم اٹھانے پڑتے ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ اتنے کم عرصے میں اتنی مقبولیت مل جائے گی میں نے اس کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا لیکن میں نے اس کے لئے بڑی محنت کی ہے اور یہ اسی کا پھل ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں سجل علی نے کہا ہے کہ اگر گھر والوں کی مدد نہ ہوتی تو شاید میں اتنی کامیابیاں نہیں حاصل کر سکتی تھی اور ہمیشہ میں نے دوسروں کے لئے اچھا سوچا ہے اور دل میں کسی کے لئے بغض نہیں رکھتی ہوں اور میرا خدا مجھے کبھی مایوس نہیں کرتا ہے اور سکون ہی سکون میسر ہے۔