برطانیہ میں کورونا وائرس سے پاکستانی نژاد نرس کا انتقال
پاکستانی نژاد برطانوی نرس برطانیہ میں نئے نوول کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والی پہلی نرس بن گئی ہیں۔
پاکستانی نژاد برطانوی نرس برطانیہ میں نئے نوول کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والی پہلی نرس بن گئی ہیں۔
36 سالہ اریمہ نسرین 15 سال تک ایک ہسپتال میں کلینر کے طور پر کام کرتی رہی تھیں، مگر پھر انہوں نے نرس بننے کے خواب کو تعبیر دینے کے لیے نرسنگ کی تعلیم حاصل کی۔
ڈان نيوز کے مطابق 3 بچوں کی ماں اریمہ نسرین کو ان کے دوست ایک مثبت، روحانی، پرمزاح اور کھلے دل کی مالک شخصیت قرار دیتے تھے۔
اریمہ نسرین کسی اور بیماری کا شکار نہیں تھیں اور جمعے کی صبح والسل مینور ہسپتال کے آئی سی یو میں وہ کووڈ 19 کے خلاف جنگ ہار گئیں۔
اس ہسپتال میں وہ برسوں سے کام کررہی تھیں اور 2 ہفتے قبل مریضوں کی نگہداشت کے دوران وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوئیں تھیں۔
ان کی دوست شبینہ کوثر نے بتایا اریمہ بہت زبردست انسان اور ہر ایک کا استقبال مسکراہٹ کے ساتھ کرتی تھی، وہ ایسی شخصیت تھی جو کسی کے لیے کچھ بھی کرسکتی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا وہ بہت کچھ کرنا چاہتی تھی مگر اللہ نے اسے اپنے پاس بلالیا، ہماری دعائیں اس کے خاندان، شوہر، بچوں اور والدین کے ساتھ ہیں، مجھے لگتا ہے کہ میرا سب کچھ کھو گیا ہے۔
اریمہ نسرین کے ساتھ اسکول میں پڑھنے والی نادیہ شبیر نے کہا جب وہ اپ سیٹ ہوتی تھی تو اسے فون کرتے تھی اور وہ آپ کو حوصلہ دیتی تھی، وہ ہمیشہ کہتی تھی، نماز پڑھو اور اللہ کی جانب رجوع کرو۔
aXA6IDE4LjExNy4xNjUuNjYg ejasoft island