بگ بیش لیگ میں پاکستانی باؤلر حارث رؤف کی شاندار کارکردگی
بگ بیش لیگ میں اپنی تیز و نپی تلی گیند بازی سے 15 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی باؤلر حارث رؤف اپنی دھاک بٹھا چکے ہیں۔ میلبرن اسٹارز کے کپتان میکس ویل سمیت ٹیم میں موجود دیگر بلے بازوں نے ان کی تیز گیند بازی کی بہت تعریف کی ہے۔

سچ ٹی وی کے مطابق کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ نیٹس میں حارث کی گیند بازی پر کھیلنے سے گریز کرتے ہیں تاکہ ان کی تیز گیندبازی سے زخمی نہ ہو جائیں۔
واضح رہے کہ حارث رؤف نے اب تک پانچ میچوں میں ایک ہیٹ ٹرک کے ساتھ 15 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ وہ بگ بیش لیگ میں سب سے وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
aXA6IDMuMTM1LjIxMy4yMTQg ejasoft island