پاکستانی ڈاکٹر عطاء الرحمان کو کورونا وائرس کی ساخت کا پتا لگانے میں ملی کامیابی
معروف پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے کورونا وائرس کی ساخت کا پتا لگا لیا ہے اور وائرس کی اس ساخت سے ویکسین بنانے میں مدد ملے گی۔
معروف پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے کورونا وائرس کی ساخت کا پتا لگا لیا ہے اور وائرس کی اس ساخت سے ویکسین بنانے میں مدد ملے گی۔
بول نیوز کے مطابق ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ دوا کی تیاری میں اربوں ڈالر اور کئی سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کمیٹی موجودہ دوائیوں کا جائزہ لے گی۔ کورونا پر موجودہ دوائیوں کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ بتادیں کہ کمیٹی کا اجلاس اسی ہفتے بلایا گیا ہے۔
اس سے قبل ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں ہونے والی تحقیق میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس میں پائے جانے والے کروموسومز چین سے مختلف نکلے ہیں۔ ان کروموسومز کی شدت چینی وائرس میں موجود کروموسومز جتنی خطرناک نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ تحقیق جمیل الرحمن سینٹر فار جینومکس ریسرچ کراچی میں کی گئی ہے جبکہ یہ سینٹر کراچی یونیورسٹی کے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بیالوجیکل سینٹر کاحصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پر موسمیاتی تبدیلیاں اثر انداز ہوسکتی ہیں۔