پاکستانی فلم اسٹار تابندہ نے ساہیوال میں دکھاۓ اپنے جوہر
اردو پوائنٹ کے مطابق فلم اسٹار تابندہ علی میرین تھیٹر ساہیوال میں گذشتہ روز سے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے’"ڈریم گرل" میں اپنی پرفارمنس کے جوہر دکھا رہی ہیں۔
اردو پوائنٹ کے مطابق فلم اسٹار تابندہ علی میرین تھیٹر ساہیوال میں گذشتہ روز سے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے’"ڈریم گرل" میں اپنی پرفارمنس کے جوہر دکھا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنی ایک ملاقات کے دوران تابندہ علی نے بتایا ہے کہ اس سے پہلے وہ دو ہفتے گوجرانوالہ کے تھیٹر میں کام کرچکی ہیں جہاں پر انہیں بے پناہ پذیرائی ملی ہے اور اب وہ ساہیوال کے "ڈریم گرل" کا حصہ بن چکی ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ رات ساہیوال کے ڈرامہ "ڈریم گرل" کا پہلا شو تھا جس میں فلم اسٹار تابندہ علی کی پرفارمنس کو بے حد پسند کیا گیا ہے اور اس ڈرامہ میں ان کے ہمراہ اداکارہ مکھنا شہزادی، سیرت علی، صنم خان، ریماجان جیسی اداکارائیں کام کررہی ہیں۔
aXA6IDE4LjIxNy40LjIwNiA= ejasoft island