پاکستانی وزیر داخلہ: بنگلہ دیشی ٹیم کے دورۂ پاکستان میں رکاوٹ ڈالنے والے کا علم ہے
پاکستانی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے پاکستان کو کرکٹ کے لئے محفوظ اور پرامن ملک قرار دیا ہے اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو سیریز کے لئے دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی ہے۔
پاکستانی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے پاکستان کو کرکٹ کے لئے محفوظ اور پرامن ملک قرار دیا ہے اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو سیریز کے لئے دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی ہے۔
اردو پوائنٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم کو رواں ماہ ٹی20 اور ٹیسٹ میچوں کے لئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے لیکن وہ پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلے جانے کے حوالہ سے ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔
پاکستانی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالات پہلے کی نسبت اب بہت بہتر ہیں اور ہم اپنی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بھی اب ملک میں کرا رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلے کے مقابلہ میں سکیورٹی اور ماحول اب بہت بہتر ہے تاہم انہوں نے کھیلوں میں دوسرے ممالک کے بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بدقسمتی سے کرکٹ کے کھیل میں سیاست گھس گئی ہے لیکن پاکستانی کرکٹ بورڈ کے ہمارے چیئرمین احسان مانی بنگلہ دیش کو اس دورہ کے لئے مطمئن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔