پاکستانی گلوکار زلفی امریکہ کی معروف "وینگارڈ آڈیو لیب" کی فیملی میں شامل
پاکستان کے مقبول ترین موسیقار و گلوکار ذوالفقار جبار خان عرف زلفی کو امریکہ کی معروف "وینگارڈ آڈیو لیب" کی فیملی میں شامل کر لیا گیا ہے جو پاکستان کےلئے ایک بڑا اعزاز ہے۔
پاکستان کے مقبول ترین موسیقار و گلوکار ذوالفقار جبار خان عرف زلفی کو امریکہ کی معروف "وینگارڈ آڈیو لیب" کی فیملی میں شامل کر لیا گیا ہے جو پاکستان کےلئے ایک بڑا اعزاز ہے۔
جیو نیوز کے مطابق گلوکار زلفی امریکہ کی "وینگارڈ آڈیو لیب" فیملی میں شمولیت کے اس اعزاز کو حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ اپنی حالیہ کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے گلوکار نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وضاحت کرتے ہوئے ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔
زلفی نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ وہ اس بات کا اعلان کرنے کے لیے بے حد خوش ہیں کہ انہیں امریکہ کی وینگارڈ آڈیو لیب کی فیملی میں شامل کیا گیا ہے جو مغرب میں جدید ترین مائیکرو فون بنانے والی لیب ہے، خیال رہے کہ وینگارڈ کی ڈیزائن ٹیم کا مشترکہ تجربہ 65 سال سے زیادہ ہے۔
aXA6IDE4LjIxOC4xNjguMTYg ejasoft island