فلم "پیرا سائٹ" کی طرح سیول شہر کے نیم تہہ خانوں میں رہنے والے افراد
حیرت انگیز طور پر باکس آفس پر ہٹ ہونے والی ایک فلم جنوبی کوریا کے دو خاندانوں کی کہانی بیان کرتی ہے اور ان میں سے ایک خاندان ایک چھوٹے سے تاریک نیم تہہ خانے میں رہتا ہے اور دوسرا امیر خاندان سیول کے پرتعیش گھر میں رہتا ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق اگرچہ آسکر کے لئے نامزد ہونے والی فلم "پیرا سائٹ" ایک افسانہ ہے لیکن اس میں پیش کئے جانے والے گھر حقیقت ہیں اور انھیں "بینجیہا" کہا جاتا ہے اور دارالحکومت سیول میں ہزاروں افراد ان میں رہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہاں مقیم چند افراد سے ملاقات بھی کی گئی ہے اور یہ دریافت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ وہاں کی زندگی کیسی ہے۔