رمضان کے دوران سندھ میں پیر تا جمعرات 6 گھنٹے کے لئے کاروبار کرنے کی اجازت
وزیر اعلیٰ سندھ نے رمضان المبارک کے دوران پیر تا جمعرات صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے رمضان المبارک کے دوران پیر تا جمعرات صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں رمضان المبارک کے دوران کاروبار کی ایس او پیز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سعید غنی، امتیاز شیخ، مکیش چاولہ، ناصر شاہ، مشیر مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی پولیس مشتاق مہر اور دیگر حضرات نے شرکت کی ہے۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ رمضان المبارک میں بھی شام 5 بجے کے بعد لاک ڈاؤن ہوگا اور احترام رمضان آرڈیننس جاری رہے گا۔
وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ کاروبار پیر تا جمعرات صبح 9 سے 3 بجے تک ہوگا اور صبح 8 سے شام 5 بجے تک گروسری کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ انہوں نے یہ بھیبکہا کہ پکے ہوئے کھانے کی ڈیلیوری 5 سے 10 بجے تک ہوگی اور سحری میں کوئی ہوم ڈلیوری سروس نہیں ہوگی۔
مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ محکمۀ داخلہ ایک ایس او پی اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرے گا اور اس کے لئے وقت بتایا جائے گا۔