منال خان کی مصر کی سیر کے دوران لی گئی تصاویر ہورہیں وائرل
اداکارہ منال خان ان دنوں مصر کی سیر پر ہیں، جہاں مختلف مقامات پر لی گئی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کیلئے شیئر کی ہیں
اداکارہ منال خان ان دنوں مصر کی سیر پر ہیں، جہاں مختلف مقامات پر لی گئی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کیلئے شیئر کی ہیں۔ منال نے بتایا ہے کہ وہ مصر میں نئی جگہیں دریافت کر رہی ہیں، نئے لوگوں سے ملاقات کررہی ہیں اور ان گنت یادیں سمیٹ رہی ہیں.
ایک تصویر میں منال نے دوپٹہ منہ پر لپیٹے ہوئے پُرمزاح کیپشن دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پیار فضاؤں میں ہے، تو پھر ٹھیک ہے۔
اہرام مصر کا سب سے عظیم ہرم کہلائے جانے والے ’’خوفو‘‘ کے سامنے بھی منال کی تصویر ان کے فالوورز نے خوب پسند کی ہے۔
یہ قدیم دنیا کے سات عجائبات میں سب سے قدیم ہے جو ابھی تک اپنی اصلی حالت برقرار رکھے ہوئے ہے۔
مصر کی سیر کے لئے نکلی منال نے ٹریول بس میں بھی سیلفی لی ہے۔
سماء نیوز کے مطابق منال اور ایمن خان جڑواں بہنیں ہیں جن کی آپس میں گہری دوستی ہے۔ ایمن خان کی منیب بٹ سے شادی کے بعد منال نے والدہ کو اپنا ٹریول پارٹنر منتخب کیا ہے۔ اس سے قبل دونوں بہنیں ہرجگہ ساتھ جاتی تھیں۔