پی آئی اے نے ملازمین کی تمام تنظیموں سے معاہدے منسوخ کردیے

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز انتظامیہ نے کلیکٹو بارگیننگ ایجنٹ (سی بی اے) کے سوا پی آئی اے کے ملازمین کی تمام تنظیموں کے ساتھ معاہدے مسوخ کردیے ہیں۔
حکومت کی جانب سے پاکستان ایسینشئل سروسز ایکٹ 1952ح یعنی لازمی خدمات کے قانون کے نفاذ کے ایک روز بعد ہی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز انتظامیہ نے کلیکٹو بارگیننگ ایجنٹ (سی بی اے) کے سوا پی آئی اے کے ملازمین کی تمام تنظیموں کے ساتھ معاہدے مسوخ کردیے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق یہ اقدام پی آئی اے کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کے بچاؤ، نکالنے اور وطن واپس لانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سی بی اے کے سوا ملازمین کی تمام تنظیموں کو 6 ماہ کے لیے نا منظور کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سی بی اے ایک آئینی تنظیم ہے جو ملازمین کی جانب سے انتظامیہ سے مذاکرات کرتی ہے۔