جکارتا سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچ گئی
ترجمان پی آئی اے نے بتايا ہے کہ جکارتا سے آنے والے تمام مسافروں کی طبی جانچ کی جائے گی اور ایمیگریشن کے بعد تمام مسافروں کو قرنطینہ بھیجا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کا عملہ بہادری سے خدمات سر انجام دے رہا ہے۔
انڈونیشیا میں پھنسے 221 پاکستانیوں کو لے کر قومی ایئر لائن کی پرواز جکارتا سے کراچی پہنچ گئی ہے۔
نوائے وقت کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے بتايا ہے کہ جکارتا سے آنے والے تمام مسافروں کی طبی جانچ کی جائے گی اور ایمیگریشن کے بعد تمام مسافروں کو قرنطینہ بھیجا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کا عملہ بہادری سے خدمات سر انجام دے رہا ہے۔
یاد رہے کہ معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کورونا سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئےکہا ہے کہ ملک بھر کے ایئر پورٹس پر ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کی سہولیات فراہم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 ہزار پاکستانیوں کو ہر ہفتہ پاکستان واپس لاسکیں گے۔
aXA6IDE4LjIyMS45OC43MSA= ejasoft island