کھیلو انڈیا یوتھ گیمس میں آج دن کا آغاز مکّے بازی، کشتی اور باسکٹ بال سے ہوگا
گوہاٹی میں جاری تیسرے کھیلو انڈیا یوتھ گیمس میں آج دن کا آغاز مکّے بازی، کشتی اور باسکٹ بال کے ذریعہ ہوگا اور سائیکلنگ، نشانے بازی اور کشتی میں مستحقین کے لئے تمغوں کا فیصلہ ہوگا۔
گوہاٹی میں جاری تیسرے کھیلو انڈیا یوتھ گیمس میں آج دن کا آغاز مکّے بازی، کشتی اور باسکٹ بال کے ذریعہ ہوگا اور سائیکلنگ، نشانے بازی اور کشتی میں مستحقین کے لؠے تمغوں کا فیصلہ ہوگا۔
اِن کھیلوں کے چھٹے دن مہاراشٹر تمغے جیتنے میں سب سے آگے ہے اور اس کے بعد ہریانہ اور اتر پردیش کا نمبر ہے۔
نيوز ان اير کے مطابق کھیلو انڈیا سب سے نچلی سطح پر ہونہار کھلاڑیوں کو بڑھاوا دینے کے مقصد کو کامیابی کے ساتھ پورا کر رہا ہے اور اس سے FitIndia تحریک کو تقویت مل رہی ہے۔
تریپورہ کی پرینکا، کیرالہ کی ناندنی اور آسام کے جینو گوگائی ایسے کچھ ایتھلیٹس ہیں جنہوں نے اِن کھل کود مقابلوں میں کامیابی کی نئی داستان رقم کی ہیں۔ 25 میٹر Pistol میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی دلّی کی اشیکا نے کہا کہ کھیلو انڈیا اسکالر شپ سے شوٹنگ جاری رکھنے میں انہیں بڑی مدد ملی ہے۔