وزیراعظم نے پاکستانی کبڈی ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے پر دی مبارکباد
وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی کبڈی ٹیم کو ہندوستان کو شکست دے کر کبڈی ورلڈکپ جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی کبڈی ٹیم کو ہندوستان کو شکست دے کر کبڈی ورلڈکپ جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہندوستان کو شکست دے کر کبڈی ورلڈکپ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اس سے قبل جنرل قمر جاوید باجوہ نے کبڈی ورلڈکپ جیتنے پر قومی ٹیم کومبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایونٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا، فائنل میں پاکستان اور ہندوستان دونوں ٹیموں کے کھیل کا معیار بہت اچھا تھا، عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنے پر دونوں ٹیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی کبڈی ورلڈکپ جیتنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’فتح کو خطے اور عالمی امن کےنام کرناچاہیے، پاکستان کو اپنےکھلاڑیوں پر فخر ہے‘۔
aXA6IDE4LjIyMi4xNDguMTI0IA== ejasoft island