وزیر اعظم مودی کی اسپتال میں داخل ارون شوری سے ملاقات

پونہ: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کی شام پونہ کے مرکزی اسپتال میں سابق مرکزی وزیر ارون شوری کے ساتھ ملاقات کے دوران تقریبا 15 منٹ گزارے ہیں۔
ہندوستان: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کی شام پونہ کے مرکزی اسپتال میں سابق مرکزی وزیر ارون شوری کے ساتھ ملاقات کے دوران تقریبا 15 منٹ گزارے ہیں۔ شہر کے بند گارڈن علاقے میں واقع روبی ہال کلینک کے سینئر ڈاکٹروں کے مطابق شام 6 بجے کے قریب وزیر اعظم یہاں پہنچے تھے۔
این ڈی ٹی وی انڈیا کے مطابق وزیر اعظم مودی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پونہ میں میں نے سابق مرکزی وزیر ارون شوری سے ملاقات کی ہے۔ ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے اچھی گفتگو بھی ہوئی ہے۔ ہم ان کے لیے لمبی عمر اور صحت مند زندگی کی دعا کرتے ہیں۔
ڈاکٹروں نے اطلاع دی ہے کہ وزیر اعظم نے شوری کے ساتھ 15 منٹ گزارے ہیں۔ وزیر اعظم نے گفتگو کے دوران شوری کو گلے بھی لگا یا تھا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہےکہ مودی نے شوری کے کمرے کے باہر ان کے اہل خانہ سے بھی بات کی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق یہ کوئی منصوبہ بند دورہ نہیں تھا۔ وزیر اعظم مودی نے ہوائی اڈے کے لئے روانہ ہونے سے پہلے تقریبا 45 منٹ تک اسپتال میں وقت گزارے ہیں۔