صدر مملکت پاکستان: مالی استحکام کے بغیر عورت اپنا مقام حاصل نہیں کرسکتی
صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے معاشرے کی ترقی کے لیے خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عورت مالی طور پر مستحکم ہوئے بغیر اپنا مقام حاصل نہیں کرسکتی ہے۔
صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے معاشرے کی ترقی کے لیے خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عورت مالی طور پر مستحکم ہوئے بغیر اپنا مقام حاصل نہیں کرسکتی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی محتسب کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم انصاف اور اخلاقی اعتبار سے اپنے بچوں کی تربیت کرتے ہیں لیکن وہ جیسے جیسے بڑے ہوتے ہیں، ان کے اندر انصاف اور اخلاقیات کم مگر مفادات بڑھ جاتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ ہم اپنے بچوں کی تعلیم، تربیت اور پرورش کس انداز سے کررہے ہیں، اس کے اندر اس محبت بھرے گھر کا بڑا رول ہوتا ہے جس میں ماں اپنے بچے کو اپنا دودھ پلاتی ہے اور اس کا خیال رکھتی ہے۔
صدر مملکت نے کہا ہے کہ بچہ اپنی ماں کی آغوش میں رہ کر کتنا سکون پاتا ہے، ہم اس کا تصور یوں کرسکتے ہیں کہ ہم سب کو اپنی مائیں اور بہنیں یاد ہیں مگر جیسے جیسے معاشرے کے اندر بڑے ہونے لگتے ہیں، ہم یہ سب بھول جاتے ہیں۔
aXA6IDE4LjIyMS44NS4zMyA= ejasoft island